برسلز۔20ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہو گا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہاکہ یورپی یونین اور اس کے اراکین اقوام متحدہ جنرل کمیٹی کے پلیٹ فورم سے 133 ممالک کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں ماحولیاتی تبدیلیاں، مستحکم ترقی کے اہداف، بین الاقوامی مالیاتی اصلاحات اور روس …
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس یوکرین میں ہو گا

مزید خبریں
برسلز۔20ستمبر (اے پی پی):یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہو گا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہاکہ یورپی یونین اور اس کے اراکین اقوام متحدہ جنرل کمیٹی کے پلیٹ فورم سے 133 ممالک کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں ماحولیاتی تبدیلیاں، مستحکم ترقی کے اہداف، بین الاقوامی مالیاتی اصلاحات اور روس کی طرف سے یوکرین میں جاری
جنگ پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم امن فارمیٹ کے لئےاقوام متحدہ کے زیادہ سے زیادہ اراکین کا تعاون حاصل کرنے کے لئے یوکرین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اس مقصد میں کامیابی کے لئے تمام وزرااپنے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات و ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ ہفتوں میں متوقع یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس پہلی بار یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہو رہا ہے۔








