عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

87
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

لندن ۔ 27 جنوری(اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.8فیصد کی کمی آئی اور مستقبل کے سودے 1190.16ڈالر میں طے پائے ۔ یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں 0.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1189.6ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ نیو یارک میں سپارٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1196.79ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔