لندن۔31جنوری (اے پی پی)یورو زون کی مجموعی معیشت رواں سال بہتری کی جانب گامزن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یورپی میڈیا کے مطابق جرمنی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ سال افراط زر 1.9 فیصد رہی جو کہ 2013ءکے بعد افراط زر کی بلند شرح ثابت ہوئی رواں سال یہ شرح 2فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ سپین ،جو کہ یورپ …
رواں سال یورو زون کی مجموعی معیشت بہتری کی جانب گامزن رہنے کا امکان

مزید خبریں
لندن۔31جنوری (اے پی پی)یورو زون کی مجموعی معیشت رواں سال بہتری کی جانب گامزن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یورپی میڈیا کے مطابق جرمنی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ سال افراط زر 1.9 فیصد رہی جو کہ 2013ءکے بعد افراط زر کی بلند شرح ثابت ہوئی رواں سال یہ شرح 2فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ سپین ،جو کہ یورپ کی چوتھی بڑی معیشت ہے، نے گزشتہ سال 3.2 فیصد وسعت اختیار کی۔ ہالینڈ میں مینوفیکچرنگ کانیڈنس انڈیکس 2008ءکے بعد پہلی مرتبہ 2016ءمیں 1.9 فیصد بڑھا جبکہ رواں سال اس میں 2.3 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔








