اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش’’ افریقا بگ سیون ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے20 نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں11سے13جون 2024تک منعقد ہو گی جس میں ڈیری …
افریقا بگ سیون ایگزیبیشن میں شرکت کے لئے 20نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش’’ افریقا بگ سیون ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے20 نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں11سے13جون 2024تک منعقد ہو گی جس میں ڈیری مصنوعات ،گوشت اور اس کی مصنوعات ، دالیں ،دلیہ ، فوڈ پراسیسنگ ، تیار کھانے ، فروزن فوڈ، مچھلی اور اس کی مصنوعات، سبزیاں ، پھل ، مٹھائی ، مصالحہ جات ، خشک خوراک، جوس ، کافی ، چائے، آئی ٹی سافٹ ویئر سلوشن ، لاجسٹکس ، کچن کے آلات ، کولڈ چین اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔
مذکورہ اشیاکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔









