وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے منعقدہ ریلی سے خطا ب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔5 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شخص کشمیریوں کی آزادی کی حمایت اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتا ہے ،ہمارا عزم ہے کہ کشمیری بھائیوں‘ بہنوں کی آواز کے ساتھ آواز ملاتے رہیں گے ،دنیا کی جو قوم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے وہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ،یوم یکجہتی کشمیر ایک ہی آواز بلند کرنے کا دن ہے …

لاہور۔5 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شخص کشمیریوں کی آزادی کی حمایت اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتا ہے ،ہمارا عزم ہے کہ کشمیری بھائیوں‘ بہنوں کی آواز کے ساتھ آواز ملاتے رہیں گے ،دنیا کی جو قوم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے وہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ،یوم یکجہتی کشمیر ایک ہی آواز بلند کرنے کا دن ہے کہ” بھارتی درندو ،کشمیر کو خالی کردو“۔ وہ اتوار کو مال روڈ پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے منعقدہ ریلی سے خطا ب کررہے تھے،اس موقع پر مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر پر ویز ملک ،لارڈ مئیر کرنل (ر)مبشر جاوید سمیت مسلم لیگ (ن )کے دیگر رہنما ءبھی موجود تھے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے کشمیری ڈوگرا راج کے خلاف لڑے اور اب بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادیں مشرقی تیمور کو آزادی دلاسکتی ہیں تو کشمیریوں کو کیوں نہیں۔

Leave a Reply