طاقت کے زور پر تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ طاقت کے زور پر تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا مسئلہ کشمیر صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا نہیں جا سکتاہے، مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشا میں پائیدار امن کے قیام کا خواب …

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ طاقت کے زور پر تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا مسئلہ کشمیر صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا نہیں جا سکتاہے، مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشا میں پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، اتوار کو یہاںیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ عالمی براد ر ی بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مسلسل انکار اور مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد ، اور نہتے شہریوں پر پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply