سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مصر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،مصر کی اس تجویزسے اس اقتصادی راہداری کے معاشی ثمرات افریقہ ، یورپ اور مشرق وسطی تک پہنچیں گے ۔ سپیکر نے کہا کہ علامہ اقبال نے اُمت مسلمہ کو یکجاکرنے کے لیے ” نیل کے …

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مصر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،مصر کی اس تجویزسے اس اقتصادی راہداری کے معاشی ثمرات افریقہ ، یورپ اور مشرق وسطی تک پہنچیں گے ۔ سپیکر نے کہا کہ علامہ اقبال نے اُمت مسلمہ کو یکجاکرنے کے لیے ” نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کا شغر “ کا جو نظریہ پیش کیا تھا اب اس کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگوکرنے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو مصر کے پاکستان میں متعین سفیر شریف شاہین سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں آئے تھے ۔ ملاقات کے دوران مصری سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں حصہ لینے کی تجویز پیش کی جو کہ خوش آئند ہے۔

Leave a Reply