اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو12.542 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …
گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو12.542 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.14 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو12.160 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبر2023 میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 4.654 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 3.448 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 3.425 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو46.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔









