اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 915پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انڈیکس 56ہزار 306پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ …
نگران حکومت کے اقدامات سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 915پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انڈیکس 56ہزار 306پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور اس میں ایک ہزارسے زیادہ پوانٹس کا اضافہ ہوا ،دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس56ہزار306کی حد عبور کر گیا۔









