عالمی تجارتی نمائش افریقا بگ سیون میں شرکت کے لئے20نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’ افریقا بگ سیون ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے20 نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں11سے13جون 2024تک منعقد ہو گی جس میں ڈیری مصنوعات ،گوشت اور اس کی مصنوعات ، دالیں ،دلیہ …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’ افریقا بگ سیون ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے20 نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں11سے13جون 2024تک منعقد ہو گی جس میں ڈیری مصنوعات ،گوشت اور اس کی مصنوعات ، دالیں ،دلیہ ، فوڈ پراسیسنگ ، تیار کھانے ، فروزن فوڈ، مچھلی اور اس کی مصنوعات، سبزیاں ، پھل ، مٹھائی ، مصالحہ جات ، خشک خوراک، جوس ، کافی ، چائے، آئی ٹی سافٹ ویئر سلوشن ، لاجسٹکس ، کچن کے آلات ، کولڈ چین اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔