اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ان ممالک تک این ایس جی کی رکنیت کی توسیع پر اپنے موقف کے لئے حمایت حاصل کرنے کے سلسلے میں بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں جنہوں نے ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے 19 مئی 2016ءکو اپنی باقاعدہ درخواست دی …
پاکستان نے این ایس جی کی رکنیت کی توسیع پر ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک میں بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں ، قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ان ممالک تک این ایس جی کی رکنیت کی توسیع پر اپنے موقف کے لئے حمایت حاصل کرنے کے سلسلے میں بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں جنہوں نے ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے 19 مئی 2016ءکو اپنی باقاعدہ درخواست دی تھی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور انہیں داغنے والے ذرائع کے پھیلاﺅ کو روکنے میں بین الاقوامی کوششوں میں مسلسل کردار ادا کیا ہے۔








