چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی کشمیر جرنلسٹس فورم کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کمیٹی اور حکومت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر پالیسی تشکیل دینے کے لئے ایک مربوط نظام مرتب کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت وزارت خارجہ، وزارت امور کشمیر، آزاد کشمیر حکومت اور کشمیر کمیٹی سمیت دیگر فریق مل کر اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کمیٹی اور حکومت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر پالیسی تشکیل دینے کے لئے ایک مربوط نظام مرتب کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کے تحت وزارت خارجہ، وزارت امور کشمیر، آزاد کشمیر حکومت اور کشمیر کمیٹی سمیت دیگر فریق مل کر اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں کشمیریوں کو دبانے اور پاکستان کو کنونشنل وار میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے تاہم پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اس کے حل کی ذمہ داری پاکستان اور بھارت دونوں پر ہے۔

Leave a Reply