غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوئے اور مالیاتی خسارہ میں کمی آئی،پاکستان کا اقتصادی جائزہ روشن ہے، فچ

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) عالمی ریٹنگ ایجنسی ”فچ“ نے موجودہ حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوںکا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی درجہ بندی کومستحکم آﺅٹ لک کے ساتھ بی ریٹنگ قرار دیا ہے ۔فچ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوئے ہیں، مالیاتی خسارہ میں کمی …

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) عالمی ریٹنگ ایجنسی ”فچ“ نے موجودہ حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوںکا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی درجہ بندی کومستحکم آﺅٹ لک کے ساتھ بی ریٹنگ قرار دیا ہے ۔فچ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوئے ہیں، مالیاتی خسارہ میں کمی آئی ہے اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے سلسلے میں نمایاں پیشرفت کی گئی ہے۔ فچ نے مزید قرار دیا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی جائزہ روشن ہے اور رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کی بحالی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ کے تحت سرمایہ کاری میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ فچ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کہا ہے کہ مقامی ڈیمانڈ مسلسل مضبوط ہوگی جس میں نجی تصرف اورکریڈٹ گروتھ تیز ہوگی۔

Leave a Reply