ایکسپو2024 سے پاک نیپال سفارتی و تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا، نیپالی سفیر

ہری پور ۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے کہا ہے کہ نیپال میں ایکسپو 2024 کے انعقاد سے پاک نیپال سفارتی و تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا،دوستی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،پاکستانی شہری نیپال کا آن آرائیول ایک ما ہ کا مفت ویزہ حاصل کر سکتے ہیں،پاک نیپال دوستانہ تعلقات کی وجہ سے باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا …

ہری پور ۔ 17 نومبر (اے پی پی):پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے کہا ہے کہ نیپال میں ایکسپو 2024 کے انعقاد سے پاک نیپال سفارتی و تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا،دوستی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،پاکستانی شہری نیپال کا آن آرائیول ایک ما ہ کا مفت ویزہ حاصل کر سکتے ہیں،پاک نیپال دوستانہ تعلقات کی وجہ سے باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سفیر تاپس ادھیکاری نے گزشتہ روز سارک چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر سید صفدر زمان شاہ کی رہائشگا ہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر ہیو مین ڈویلپمنٹ سوشل ویلفیئر اسلامک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی کی جانب سے خطبہ استقبالیہ کے جوا ب میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا،

ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی نے 1960سے قائم پاک نیپال دوستانہ سفارتی تعلقات اور 1984ء سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نیپال فیڈریشن آف چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے مثالی تجارتی کاروباری تعلقات کی وجہ سے چمڑے کی مصنوعات اور سرجیکل آلات کی باہمی امپورٹ ایکسپورٹ کی مثال دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نیپالی سفیر کی ذاتی دلچسپی اور ایگزیکٹو ممبر سار ک چیمبر آف کا مر س سید صفدر زمان شاہ کی کاوشوں و فعال کر دار کی بناء پر ہری پور چیمبر کے ممبران اور حطار اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں اور صنعتکا روں کو کاروبار کے نئے مفید مواقع میسر آئینگے۔