مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر چھ فیصد کی نمو

145
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 2.352 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 2.225 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اکتوبر میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 695 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 457 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 33 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ ستمبر میں مشینری کی درآمدات پر 522 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو اکتوبر میں بڑھ کر 695 ملین ڈالر ہوگیا۔