جدہ ۔18نومبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کےنرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کےنرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 235.9 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.24، 21 قیراط کی قیمت 206.41 ریال رہی اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 176.93 اور 14 قیراط کی قیمت 137.61 ریال ریکارڈ کی گئی۔گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7337.25 ریال رہی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت دو لاکھ 35 ہزار 901.67 ریال ریکارڈ کی گئی۔