پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 33.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49908.15 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49908.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 24 ارب 33 کروڑ 35 لاکھ 88 ہزار 580 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 4 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار 10 حصص کا اضافہ رہا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 …

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49908.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 24 ارب 33 کروڑ 35 لاکھ 88 ہزار 580 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 4 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار 10 حصص کا اضافہ رہا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 68 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 299 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 33.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49908.15 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 19.58 پوائنٹس کی کمی سے 26945.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 62.75 پوائنٹس کی مندی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 94.09 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply