دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا

281
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تمام انسانوں کے بنیادی حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے اتوار کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا۔اس سال اس دن کا موضوع ’’آزادی، مساوات اور انصاف سب کے لیے‘‘ ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور ایکشن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔یہ دن ہر سال 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کو اپنانے اور اس کے اعلان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

رواں سال انسانی حقوق کا75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر)اس تاریخی دستاویز میں ان ناقابل تنسیخ حقوق کو شامل کیا گیا ہے۔اس اعلامیے کا اعلان 10 دسمبر 1948 کو پیرس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیا تھا اور اس میں پہلی بار بنیادی انسانی حقوق کا عالمی طور پر تحفظ کیا گیا تھا۔