اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر سےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کامران خلیل ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ …
بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر سےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کامران خلیل ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 13 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ اور مین رائونڈ 18 دسمبر سے شروع ہو گا۔ کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








