پرتھ۔17دسمبر (اے پی پی):مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 500وکٹیں مکمل کر لیں، وہ یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن …
نیتھن لیون 500ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں بائولر بن گئے
مزید خبریں
پرتھ۔17دسمبر (اے پی پی):مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 500وکٹیں مکمل کر لیں، وہ یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا
، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایامرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 800وکٹیں لے رکھی ہیں، سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن 708وکٹوں کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 690وکٹوں کے ساتھ تیسرے، سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے 619وکٹوں کےساتھ چوتھے
، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ 604وکٹوں کے ساتھ پانچویں، سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر گلین میگراتھ 563وکٹوں کے ساتھ چھٹے اور سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر کورٹنی واش 519وکٹوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ نیتھن لیون 501وکٹیں لے کر آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں، انہوں نے 123میچز میں پانچ سو وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا۔








