انگلینڈ کیریبین سرزمین میں سب سے بڑا ٹی ٹونٹی ٹوٹل بنانے والی ٹیم بن گئی

ٹرینیڈاڈ۔20دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر سب سے بڑا ٹی ٹونٹی ٹوٹل بنانے والی ٹیم بن گئی۔ بدھ کے روز ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں انگلش ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، انگلش ٹیم نے مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تاریخ …

ٹرینیڈاڈ۔20دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر سب سے بڑا ٹی ٹونٹی ٹوٹل بنانے والی ٹیم بن گئی۔

بدھ کے روز ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں انگلش ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا،

انگلش ٹیم نے مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا پانچواں بڑا ٹوٹل سکور کیا ہے جبکہ یہ کسی بھی آئی سی سی فل ممبر ملک کا دوسرا بڑا ٹوٹل ہے، اس سے قبل فل ممبر ملک افغانستان نے 2019ء میں آئرلینڈ کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں