زمبابوین کرکٹرز ویسلے مدھیویرے اور برینڈن ماووتا اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر معطل

ہرارے۔21دسمبر (اے پی پی):زمبابوے کے دو کرکٹرز ویسلے مدھیویرے اور برینڈن ماووتا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ کے مطابق دونوں کرکٹرز کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر تادیبی سماعت کا سامنا کرنا پڑے گا، دونوں کرکٹرز کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی جلد سماعت کرے گی، اس وقت تک ان پر ہر طرح کی کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی عائد …

ہرارے۔21دسمبر (اے پی پی):زمبابوے کے دو کرکٹرز ویسلے مدھیویرے اور برینڈن ماووتا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ کے مطابق دونوں کرکٹرز کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر تادیبی سماعت کا سامنا کرنا پڑے گا،

دونوں کرکٹرز کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی جلد سماعت کرے گی، اس وقت تک ان پر ہر طرح کی کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 23 سالہ مدھیویرے نے دو ٹیسٹ، 36 ایک روزہ بین الاقوامی اور60 ٹی ٹونٹی کھیل رکھے ہیں جبکہ26 سالہ ماوتا نے چار ٹیسٹ،12 ون ڈے اور10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیا۔

دونوں کرکٹرز رواں ماہ آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل تھے جس میں زمبابوے کو2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ معطلی اس وقت سامنے آئی جب ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو ہیوٹن نے گزشتہ روز زمبابوے کی آئندہ سال ہونے والےT20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکامی پر استعفی دے دیا۔

مزید خبریں