الجیریا میں بس حادثے کے نتیجے میں البیاد فٹ بال کلب کا ایک کھلاڑی اور کوچ جاں بحق ہوگئے

الجزائر۔21دسمبر (اے پی پی):الجیریا میں بس حادثے کے نتیجے میں البیاد فٹ بال کلب کا ایک کھلاڑی اور کوچ جاں بحق ہوگئے، الجزئر قومی فٹ بال فیڈریشن نے افسوسناک واقعہ کے بعد کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردیں۔ جمعرات کو مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں27 سالہ گول کیپر زکریا بوزیانی اور اسسٹنٹ کوچ خالد مفتاح جاں بحق ہوئے ہیں۔ مولودیا کلب البیاد کا جمعہ کو جے ایس کابیلی کلب …

الجزائر۔21دسمبر (اے پی پی):الجیریا میں بس حادثے کے نتیجے میں البیاد فٹ بال کلب کا ایک کھلاڑی اور کوچ جاں بحق ہوگئے، الجزئر قومی فٹ بال فیڈریشن نے افسوسناک واقعہ کے بعد کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردیں۔ جمعرات کو مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں27 سالہ گول کیپر زکریا بوزیانی اور اسسٹنٹ کوچ خالد مفتاح جاں بحق ہوئے ہیں۔

مولودیا کلب البیاد کا جمعہ کو جے ایس کابیلی کلب کے ساتھ اہم میچ تھا، سکواڈ کو لے جانے والی بس شمال مغربی الجزائر کے شہر ٹیریٹ کے قریب الٹ گئی۔ الجیرین صدر عبدالمجید تبون نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس سانحے کی خبر سن کر انتہائی درد اور دکھ ہوا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے کھلاڑی اور کوچ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کلب نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے دیگر زخمی ارکان کی حالت مستحکم ہے۔ نیشنل فٹ بال فیڈریشن کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ اس المناک حادثے کے بعد ایم سی البیاد سوگ میں ہے، الجزائر کی فٹ بال فیڈریشن نے اس ہفتے کے آخر میں طے شدہ تمام فٹ بال ایونٹس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاف نے الجزائر کپ کے اگلے دو رائونڈز کے لئے 26 دسمبر کو ہونے والے ڈراز میں بھی تاخیر کر دی ہے۔

مزید خبریں