نویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز(کل) ہفتہ کو کھیلےجائیں گے

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام جاری 9 ویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کل (ہفتہ کو )اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام جاری 9 ویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کل (ہفتہ کو )اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں 13 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

مزید خبریں