اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان میں کینو کی پیداوار دیگرترشاہ پھلوں سے 80 فیصد زیادہ ہے ۔ ملک میں کینو کا زیر کاشت رقبہ 2 لاکھ ایکڑ سے زائد جبکہ رواں سیزن میں 2.33 ملین ٹن سے زائد پیداوار متوقع ہے۔ ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا محمد نواز میکن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مناسب احتیاط اور پیکنگ کے سائنسی وجدید طریقوں …
رواں سیزن میں کینو کی 2.33 ملین ٹن سے زائد پیداوار متوقع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان میں کینو کی پیداوار دیگرترشاہ پھلوں سے 80 فیصد زیادہ ہے ۔ ملک میں کینو کا زیر کاشت رقبہ 2 لاکھ ایکڑ سے زائد جبکہ رواں سیزن میں 2.33 ملین ٹن سے زائد پیداوار متوقع ہے۔ ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا محمد نواز میکن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مناسب احتیاط اور پیکنگ کے سائنسی وجدید طریقوں کو اختیار کرکے کینو کی ملکی برآمدات میں تین گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس وقت پاکستان کینو کی مجموعی پیداوار کا تقریباً9 سے 10 فیصد برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کینو کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار سنگترے پیدا کرنے والے دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔







