کراچی ۔15 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 553.76 پوائنٹس کی کمی سے 49214.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 88 ارب 36 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 359 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 6 کروڑ 44 لاکھ 59 ہزار 340 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 553.76 پوائنٹس کی کمی سے 49214.15 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔15 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 553.76 پوائنٹس کی کمی سے 49214.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 88 ارب 36 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 359 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 6 کروڑ 44 لاکھ 59 ہزار 340 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 25 کروڑ 75 لاکھ 63 ہزار 732 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 553.76 پوائنٹس کی کمی سے 49214.15 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 303.70 پوائنٹس کی مندی سے 26632.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔






