اسلام آباد ۔ 19فروری(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان پاچا موتھو ایلانگو کی قیادت میں وفد نے اتوار کویہاں ملاقات کی ۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے کئے گئے مختلف اقدامات اورکارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے تعاون …
وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 19فروری(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان پاچا موتھو ایلانگو کی قیادت میں وفد نے اتوار کویہاں ملاقات کی ۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے حوالے سے کئے گئے مختلف اقدامات اورکارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے اقتصادی ترقی کے ایجنڈا پر عمل جاری ہے اور حکومت اصلاحات کے پروگرامز کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے جس کا مسلم لیگ (ن) نے اپنے 2013ءکے انتخابی منشور میں بھی وعدہ کیا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات سے ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت کی بقیہ مدت کے دوران بھی اصلاحات کے پروگرامز کو جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیا کمپنی لاءبھی اصلاحات کے پروگرام کا حصہ ہے، یہ قانون قومی اسمبلی سے پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے اور توقع ہے کہ سینیٹ سے بھی جلد منظور ہوجائیگا۔









