اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والے نمایاں اضافے کے باعث دنیا بھرکے بڑے کارساز ادارے ملک کے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ کاروں کی فروخت کا سالانہ حجم دو لاکھ یونٹس سے تجاوز کرچکا ہے اور 200ملین افراد سے زائد کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ سے استفادہ کےلئے بین الاقوامی کار ساز ادارے پاکستان میں …
پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ، دنیا بھرکے بڑے کارساز ادارے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہاں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والے نمایاں اضافے کے باعث دنیا بھرکے بڑے کارساز ادارے ملک کے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ کاروں کی فروخت کا سالانہ حجم دو لاکھ یونٹس سے تجاوز کرچکا ہے اور 200ملین افراد سے زائد کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ سے استفادہ کےلئے بین الاقوامی کار ساز ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ نکی ایشیاءریویو کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی آٹو پالیسی کے تحت آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کےلئے پرکشش مراعات متعارف کرائی گئی ہیں جن سے استفادہ کیلئے بڑی عالمی کمپنیاں اقدامات کررہی ہیں۔









