کراچی ۔21 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میںمنگل کے روزملاجلارحجان دیکھاگیا، کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر 49 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 2 ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی ایس ایکس سیمنٹ، توانائی، اسٹیل، کیمیکل، سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49000 اور49100 …
پی ایس ایکس میں ملاجلارحجان، 100 انڈیکس میں85.97 پوائنٹس کے اضافے سے 49015.09 پوائنٹس پرجاپہنچا
کراچی ۔21 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میںمنگل کے روزملاجلارحجان دیکھاگیا، کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر 49 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 2 ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی ایس ایکس سیمنٹ، توانائی، اسٹیل، کیمیکل، سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49000 اور49100 پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کی وجہ سے انڈیکس 49100 پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 49 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس میں85.97 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100 انڈیکس 48929.12 پوائنٹس سے بڑھ کر 49015.09 پوائنٹس پرجاپہنچا۔









