برطانوی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، راویندرا جدیجہ

107
India and England
India and England

نئی دہلی۔1فروری (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈرراویندرا جدیجہ نے کہا ہے کہ مہمان انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ برطانوی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے انگلینڈ ٹیم کے خلاف دوسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ 35 سالہ آل رائونڈر نے کہا کہ برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔

راویندرا جدیجہ نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں راویندرا جدیجہ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں جدیجہ نے کہا کہ سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) جمعہ سے 6 فروری تک ڈاکٹر وائے ۔

ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی ایس۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔مہمان برطانوی ٹیم کو میزبان بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔