سماجی شعبہ میں جاپان کا تعاون قابل تحسین ہے، گورنر سندھ محمد زبیر عمر

کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسو مورا نے گورنر ہاﺅس میں ملاقا ت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مشترکہ سرمایہ کاری، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر جاپان کے تعاون سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ …

کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایسو مورا نے گورنر ہاﺅس میں ملاقا ت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مشترکہ سرمایہ کاری، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر جاپان کے تعاون سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جاپان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، جاپان نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور اخلاقی مدد کی دوطرفہ پاک جاپان تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبہ میں سماجی شعبہ کی ترقی میں جاپان کا تعاون قابل تحسین ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply