کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات بوسن نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے محکمہ لا ئیو اسٹا ک، فشریز، پولٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ کے باہمی معاملات وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا …
وفا قی وزیر سکندر حیات بوسن کی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی سے ملا قا ت

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات بوسن نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے محکمہ لا ئیو اسٹا ک، فشریز، پولٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ کے باہمی معاملات وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مفادا ت کے منصوبوں پر صوبائی حکومت کو لائیو اسٹاک و فشریز کے شعبوں کی ترقی و ترویج کے لئے بھرپور تعاون فرا ہم کر رہی ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوسکے۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف فلاحی منصوبوں کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا۔








