ریاض۔16مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ قرآن ،تلاوت اور تفسیر کے قرات سیکشن میں فیصل بن محمد بن صالح المنیعی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، کامیابی کا سہرا والدین کے نام کر دیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ قرآن، تلاوت وتفسیر کے 25 ویں ایڈیشن میں پہلا انعام 4 لاکھ ریال فیصل بن محمد …
شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ قرآن ،تلاوت و تفسیر ، فیصل بن محمد بن صالح المنیعی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

مزید خبریں
ریاض۔16مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ قرآن ،تلاوت اور تفسیر کے قرات سیکشن میں فیصل بن محمد بن صالح المنیعی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، کامیابی کا سہرا والدین کے نام کر دیا ۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مقابلہ برائے حفظ قرآن، تلاوت وتفسیر کے 25 ویں ایڈیشن میں پہلا انعام 4 لاکھ ریال فیصل بن محمد بن صالح المنیعی نے اپنے نام کرتے ہوئے اپنی کامیابی والدین کے نام کر دی ۔ اس موقع پر فیصل بن محمد بن صالح المنیعی نےکہا کہ والدین کی خصوصی توجہ کے باعث قرآن حفظ کرنے اور7 قرات میں مہارت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ مقابلہ سخت تھا کیونکہ مملکت کے بہترین قاری اس میں حصہ لے رہے تھے جبکہ ججز کا پینل سعودی جامعات کے ماہر اساتذہ پر مشتمل تھا۔انہوں نے مقابلے کے انعقاد اور اس میں شریک امیدواروں کو تمام سہولیات کی فراہمی پر وزارت اسلامی امور کا شکریہ ادا کیا۔








