نئی دہلی۔17مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی ایک فیکٹری کے اندر ڈسٹ کلیکٹر میں بوائلر پھٹنے سے 40 سے زائد کارکن زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق سول سرجن سریندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے ڈھروہیرا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے کے ایک المناک واقعے کے بعد ہم نے ہسپتالوں کو الرٹ کر کے فوری طور پر10 ایمبولینسیں …
بھارت،فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے 40 مزدور زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔17مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست ہریانہ میں اسپیئر پارٹس بنانے والی ایک فیکٹری کے اندر ڈسٹ کلیکٹر میں بوائلر پھٹنے سے 40 سے زائد کارکن زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق سول سرجن سریندر یادو نے بتایا کہ ضلع کے ڈھروہیرا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے اندر بوائلر دھماکے کے ایک المناک واقعے کے بعد ہم نے ہسپتالوں کو الرٹ کر کے فوری طور پر10 ایمبولینسیں فیکٹری میں بھیج دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 40 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں اور ایک سنگین مریض ہے جسے روہتک ریفر کیا گیا ہے۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد اور مکمل علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فیکٹریوں میں حادثاتی دھماکے عام ہیں کیونکہ مالکان عام طور پر حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرتے ہیں۔








