ٹوکیو ۔20مارچ (اے پی پی):جاپانی کرنسی ین روز یورو کے مقابلے میں 16 سال کی کم ترین سطح پر گر گئی۔ کرنسی میں گراوٹ بینک آف جاپان کی جانب سے اس اندازہ کے جاری ہونے کے بعد آئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شرح سود کے منفی ماحول سے باہر نکلنے کے بعد بھی مانیٹری پالیسی ڈھیلے پن کا شکار رہے گی۔
ٹوکیو فوریکس میں بدھ کو ین کی شرح تبادلہ 164.48 فی یورو رہی جو کہ 2008 کے بعد سب سے کمزور حیثیت تصور کی جا رہی ہےکیونکہ یورپی مرکزی بینک کی شرحوں اور بینک آف جاپان کے درمیان فرق اتنا وسیع آ رہا ہے کہ مارکیٹ کے سرمایہ دار اپنی توجہ جاپان کی طرف منتقل نہیں کر پا رہے ۔جاپان کے مرکزی بینک نے منگل کو شرح میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔