نیویارک۔21مارچ (اے پی پی):امریکی سٹاک مارکیٹ ریکارڈ اضافے پر بند ہوئی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کا آئندہ مہینوں کے دوران شرح سود میں کمی کا اشارہ ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق نصدق کمپوزٹ انڈیکس 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16369.41 پوائنٹ پر بند ہوا۔ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 1 فیصد بڑھ کر 39512.13 پوائنٹ اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 5224.62 پوائنٹ …
شرح سود میں کمی کے عندیئے کے ساتھ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی
نیویارک۔21مارچ (اے پی پی):امریکی سٹاک مارکیٹ ریکارڈ اضافے پر بند ہوئی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کا آئندہ مہینوں کے دوران شرح سود میں کمی کا اشارہ ہے ۔
اے ایف پی کے مطابق نصدق کمپوزٹ انڈیکس 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 16369.41 پوائنٹ پر بند ہوا۔ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 1 فیصد بڑھ کر 39512.13 پوائنٹ اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 5224.62 پوائنٹ پر بند ہوا۔









