منگولیا میں شدید برف باری کے باعث 17گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی

اولان باتور ۔27مارچ (اے پی پی):منگولیا میں شدید برف طوفان کی وجہ سے 17گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔شہنوا کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ اولان باتور اور چنگیز خان بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آیا تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ برفانی طوفان اور مٹی کے طوفان منگولیا کے بڑے حصوں سے ٹکرا …

اولان باتور ۔27مارچ (اے پی پی):منگولیا میں شدید برف طوفان کی وجہ سے 17گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔شہنوا کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ اولان باتور اور چنگیز خان بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آیا تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ برفانی طوفان اور مٹی کے طوفان منگولیا کے بڑے حصوں سے ٹکرا رہے ہیں اور غیر مستحکم موسمی حالات ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

 

مزید خبریں