سیالکوٹ، رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کی اے سی ڈسکہ کے ہمراہ سینٹری ورکرز کے ساتھ افطاری

سیالکوٹ۔ 31 مارچ (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) ڈسکہ انور کانجو اور ایم سی ڈسکہ کے دیگر آفیسرز کے ہمراہ سینٹری عملہ کی حوصلہ افزائی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے ساتھ ملکر افطاری کی۔ سیدہ نوشین افتخار اپنے والد گرامی پیر سید افتخار الحسن لمعروف ظاہرے شاہ مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی طرح خدمت …

سیالکوٹ۔ 31 مارچ (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) ڈسکہ انور کانجو اور ایم سی ڈسکہ کے دیگر آفیسرز کے ہمراہ سینٹری عملہ کی حوصلہ افزائی اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے ساتھ ملکر افطاری کی۔

سیدہ نوشین افتخار اپنے والد گرامی پیر سید افتخار الحسن لمعروف ظاہرے شاہ مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی طرح خدمت کی سیاست کی قائل ہیں اور اسے جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری یہ افطاری سب سے بہتر افطاری ہے جو میں اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ ملکر کر رہی ہوں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہمیں صاف ستھرا ماحول میسر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سینٹری عملہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت گزشتہ 1 ماہ سے دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور میں ڈسکہ کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ ان سب کو عزت اور احترام دیں تاکہ انکا حوصلہ بڑھایا جا سکے۔