سیمنٹ کی پیداوار میں پانچ سال کے دوران 28 ملین ٹن اضافہ کی منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) آئندہ پانچ سال سیمنٹ کی پیداوار میں28 ملین ٹن اضافہ کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے سیمنٹ کی مقامی صنعت کی پیداوار 72 ملین ٹن تک بڑھ جائے گی۔ سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت کی نمائندہ تنظیم اور سیمنٹ کی صنعت کی کارکردگی، مقامی فروخت اور برآمدات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2016-17 میں پہلے 8 ماہ کے …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) آئندہ پانچ سال سیمنٹ کی پیداوار میں28 ملین ٹن اضافہ کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے سیمنٹ کی مقامی صنعت کی پیداوار 72 ملین ٹن تک بڑھ جائے گی۔ سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت کی نمائندہ تنظیم اور سیمنٹ کی صنعت کی کارکردگی، مقامی فروخت اور برآمدات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2016-17 میں پہلے 8 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے اختتام پر یہ شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2016-17 کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 26 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

Leave a Reply