سعودی وزیر خارجہ سے آئرلینڈ کی قیادت کاٹیلی فونک رابطہ ،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض۔9جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع مائیکل مارٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اردو نیوز کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور آئرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ رواں سال دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کےقیام کی 50 ویں سالگرہ …

ریاض۔9جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع مائیکل مارٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اردو نیوز کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور آئرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ رواں سال دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کےقیام کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں اور یورپی یونین کے فریم ورک کے اندرتعلقات مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا اور غزہ ،لبنان کی صورتحال اور خطے میں تنازعات بڑھنے کے خطرے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بھی آئرلینڈ کےہم منصب کے ساتھ غزہ تنازع اور انسانی بحران کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اردن کے وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت، شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔