مبصر خان کو پاکستان شاہینز سکواڈ میں شامل کرلیا گیا،کمر کی تکلیف پرشاہنوازدھانی باہر

ڈارون۔25جولائی (اے پی پی):فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کے سبب پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور سے باہر ہو گئے ہیں۔ دھانی جمعہ سے بنگلہ دیش اے کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ اور ڈارون ٹور کے وائٹ بال مرحلے میں حصہ نہیں لے پائیں گے جس میں دو ایک روزہ میچ اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز شامل ہے۔ بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے …

ڈارون۔25جولائی (اے پی پی):فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کے سبب پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور سے باہر ہو گئے ہیں۔ دھانی جمعہ سے بنگلہ دیش اے کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ اور ڈارون ٹور کے وائٹ بال مرحلے میں حصہ نہیں لے پائیں گے جس میں دو ایک روزہ میچ اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز شامل ہے۔

بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے 25 سالہ شاہنواز دھانی فوری طور پر پاکستان واپس آئیں گے اور بحالی صحت کا عمل شروع کرنے سے قبل پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا جائزہ لے گا۔سپن بائولنگ آل راؤنڈر مبصر خان کو دھانی کے کور کے طور پر وائٹ بال سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد جنہیں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آنا تھا اب وہ 4 اور 6 اگست کو ناردن ٹیریٹری سٹرائیک اور بنگلہ دیش اے کے خلاف دو ایک روزہ میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں