وویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی ، ہیڈ کوچ محمد وسیم

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ وویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ آخری اوور تک میچ کو لے کر گئے۔کئی مثبت چیزیں نظر آئی ہیں۔ انہوں …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ وویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ آخری اوور تک میچ کو لے کر گئے۔کئی مثبت چیزیں نظر آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی،بیٹنگ میں ہم نے بیٹرز کو آزادی دی جس کا نتیجہ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی کارکردگی کی صورت میں نظر آیا،نوجوان لیگ سپنرز کی کارکردگی اچھی رہی۔ چونکہ وہ ینگ ہیں اس لیے سیمی فائنل میں انڈر پریشر آگئیں،سعدیہ اقبال نے بہت ہی عمدہ پرفارمنس دی۔ محمد وسیم نے کہا کہ انڈر پریشر ان کھلاڑیوں سے کس طرح پرفارمنس لی جائے اس پر کام کرنا ہے،بیٹنگ میں ہماری توجہ مائنڈ سیٹ پر تھی،بولنگ میں مزید نظم وضبط پیدا کرنے کی ضرورت ہے،فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری لانی ہوگی۔

مزید خبریں