سعودی عرب ،کرپشن کے الزام میں 149 افراد گرفتار، 266 سے تفتیش

ریاض۔2اگست (اے پی پی):سعودی عرب کےمحکمہ انسداد کرپشن نے جولائی 2024 کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 266 افراد سے تفتیش کی گئی ہے۔ایس پی اے کے مطابق کےمحکمہ انسداد کرپشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے بعض وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت …

ریاض۔2اگست (اے پی پی):سعودی عرب کےمحکمہ انسداد کرپشن نے جولائی 2024 کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 266 افراد سے تفتیش کی گئی ہے۔ایس پی اے کے مطابق کےمحکمہ انسداد کرپشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

گرفتار شدگان میں سے بعض وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیات کے ملازمین شامل ہیں۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ زیر حراست افراد میں سے بعض کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔