لیما۔2اگست (اے پی پی):پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس کے حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز دارالحکومت لیما کے جنوب میں سائوتھ پین امریکن ہائی وے پر جارڈینس ڈی لا پاز قبرستان کے قریب پیش آیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بس پائپ اور ہائیڈرولک کنکشن بنانے والی کمپنی کے ملازمین …
پیرو ، مسافر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،20 زخمی

مزید خبریں
لیما۔2اگست (اے پی پی):پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس کے حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز دارالحکومت لیما کے جنوب میں سائوتھ پین امریکن ہائی وے پر جارڈینس ڈی لا پاز قبرستان کے قریب پیش آیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بس پائپ اور ہائیڈرولک کنکشن بنانے والی کمپنی کے ملازمین کو لے کر جا رہی تھی کہ اس دوران ایک گاڑی کے راستے میں آنے کے بعد الٹ گئی۔ حادثے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ وزارت صحت کے اہلکار امدادی کوششوں میں مدد کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔








