جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا نے تل ابیب کے لئے تمام پروازیں روک دیں

برلن۔2اگست (اے پی پی):جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لئے اپنی مسافر اور کارگو پروازوں کا آپریشن روک دیا ہے۔ لفتھانسا کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر لاگو ہو گی اور 8 اگست تک برقرار رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال ہے۔ انہوں نے کہا …

برلن۔2اگست (اے پی پی):جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لئے اپنی مسافر اور کارگو پروازوں کا آپریشن روک دیا ہے۔

لفتھانسا کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر لاگو ہو گی اور 8 اگست تک برقرار رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فضائی کمپنی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت سے آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی 12 اگست تک روک دیا ہے۔