سعودی عرب میں 20 ہزار 718 غیر قانونی تارکین گرفتار

158
سعودی عرب میں 20 ہزار 718 غیر قانونی تارکین گرفتار
سعودی عرب میں 20 ہزار 718 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض۔1ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار 718 غیر قانونی تارکین گرفتارکیا ۔

ایس پی اے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کئے گئے غیر ملکیوں میں سے 13248 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی6488 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2782 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 744 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ان میں سے 37 فیصد یمنی، 62 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔