پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس طرح گرین شرٹس زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دیکر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس طرح گرین شرٹس زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دیکر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک روزہ بین الاقومی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے اب تک 898 میچز کھیل رکھے ہیں جن میں وہ سب سے زیادہ 554 میچ جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔

Leave a Reply