کولکتہ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن شروع ہو چکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام …
انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
کولکتہ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن شروع ہو چکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ میگا ایونٹ میں جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے اور اس سلسلے میں پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان بنگلور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ گجرات لائنز اور رائزنگ پونے سپرجینٹس کی ٹیموں کے درمیان راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔








