تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے کالی آندھی کو ون ڈے سیریز میں ہرا کر آٹھویں پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی

دبئی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کالی آندھی کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی، اس کے ساتھ ہی پاکستان کے 2019ءورلڈکپ تک براہ راست رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے، بلے بازوں میں بابراعظم ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، محمدحفیظ …

دبئی ۔ 12 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کالی آندھی کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی، اس کے ساتھ ہی پاکستان کے 2019ءورلڈکپ تک براہ راست رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے، بلے بازوں میں بابراعظم ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، محمدحفیظ 7 درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے جبکہ شعیب ملک 17 درجے چھلانگ لگا کر 45ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں حسن علی کی 15، محمدعامر کی 13، حفیظ کی 11 اور عماد وسیم کی 7 درجے ترقی ہوئی ہے، حفیظ دنیا کے دوسرے بہترین آل راﺅنڈر بن گئے۔

Leave a Reply