لاہور۔12اپریل (اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد آفریدی قومی ٹیم سے تو باہر ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا ہے ۔آئی سی سی ( انٹرنیشنل کرکٹ کونسل )نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت …
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا

مزید خبریں
لاہور۔12اپریل (اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد آفریدی قومی ٹیم سے تو باہر ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا ہے ۔آئی سی سی ( انٹرنیشنل کرکٹ کونسل )نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت 8 سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا جنھوں نے مجموعی طورپر 1774 ایک روزہ میچوں میں 48 سنچریوں کی مدد سے 51 ہزار 906 رنز بنائے اور838 وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق مستقبل کی نسل کو کھیل سے متاثر کرنے اور ٹورنامنٹ کی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے رواں سال یکم جون سے 18 جون تک کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 8 سفیروں کا اعلان کردیا گیا۔








